پی ایس ایل10؛ کراچی میں کم میچز کیوں رکھے؟ وجہ سامنے آگئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے کراچی میں کم میچز کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں کراچی ہونیوالے میچز کے دوران تماشائیوں کی کم حاضری اور ٹکٹس کی عدم فروخت کے باعث نقصان سے بچنے کیلئے پی سی بی نے کم میچز شیڈول رکھے۔
بیشتر فرنچائزز بھی رواں سال کراچی میں زیادہ پی ایس ایل میچز کھیلنے کے حق میں نہیں تھیں اور کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ بھی پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں کراچی سے منتقل کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ کا ہوم گراؤنڈ پی ایس ایل دسویں ایڈیشن میں راولپنڈی اور لاہور ہوگا جبکہ کراچی کنگز کے میچز کی میزبانی شہر قائد کرے گا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی میں میچز کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں کراچی نے ایک ایلیمنیٹر سمیت 11 میچز کی میزبانی کی تھی۔