آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے چیمپئنز ٹرافی سے دستبردار ہونے کی وجہ بتادی

0 4

آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے ٹخنے کی انجری کو چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کی وجہ قرار دے دیا۔

مچل اسٹارک نے کچھ ذاتی وجوہات کو بھی دستبرداری کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی کئی وجوہات تھیں، ان میں کچھ ذاتی تھیں اور میرے ٹخنے میں مسلسل درد تھا، میں اسے آرام دینا چاہتا تھا۔

اسٹارک نے کہا کہ ابھی جلد بھارتی لیگ بھی شروع ہونے والی ہے لیکن سب سے بڑھ کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہے، میں اپنی باڈی کو فائنل ٹیسٹ کے لیے تیار رکھنا چاہتا ہوں، اگلے 2 ماہ میں کچھ کرکٹ کھیلوں گا تو پھر ٹیسٹ فائنل کے لیے تیار ہوں گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیاکے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے فاسٹ بولر مچل اسٹارک دستبردار ہوگئے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.