شعیب اختر نے بابراعظم کو ’’فراڈ‘‘ قرار دے دیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بابراعظم کو فراڈ قرار دے دیا۔
ایک ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ ہم اکثر بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کا موازنہ کرتے ہیں مگر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کوہلی کا ہیرو کون ہے؟
انہوں نے بتایا کہ ان کے آئیڈل سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری مکمل کی ہے، کوہلی بھی اسی مقام تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو معلوم ہے کہ بابراعظم کا رول ماڈل کون ہے؟ میں یہاں پر کسی پلیئر کا نام نہیں لینا چاہتا مگر آپ نے غلط رول ماڈلز منتخب کر رکھے ہیں، آپ کی سوچ ہی غلط ہے، آپ شروع سے ہی ایک فراڈ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں 26 بالز پر صرف 23 رنز بنانے کی وجہ سے بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔