چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بھی بڑا دھچکا لگنےکا امکان

0 3

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ناقص پرفارمنس اور پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی برانڈ ویلیو کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی سے ہوم سائیڈ کے باہر ہونے سے تماشائیوں کو میدان پر لانا مشکل ہدف ہے۔

رپورٹ میں عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ٹکٹوں کی فروخت سمیت کئی اہم مسائل کا سامنا ہوگا کیونکہ ہوم سائیڈ کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی ختم ہوگئی ہے، کرکٹ جنون کے باوجود مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو ایک برانڈ کے طور پر بیچنا آسان نہیں ہوگا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کے باعث چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئینز ٹرافی کی ٹیم پر دھیان نہیں دیا اور پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد برانڈ ویلیو کو بڑا نقصان پہنچا ہے جسکا اثر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے کیونکہ شائقین، اسپانسرز، ایڈورٹائزرز، براڈکاسٹرز کی دلچسپی کم ہوجائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.