بھارت کو فائدہ پہنچانے پر کمنز بھی بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟

0 2

چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز ایک ہی وینیو پر رکھے جانے پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بھارت تمام میچز ایک وینیو پر رکھنے کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیصلے پر تنقید کی۔

انہوں کہا کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں غیر منصفانہ فائدہ پہنچایا جارہا ہے، جسکا وہ ایڈوانٹیج اٹھارہے ہیں۔

پیٹ کمنز نے کہا کہ بھارت کی ٹیم پہلے ہی بہت مضبوط دکھائی دیتی ہے تاہم انکے تمام میچز ایک وینیو پر ہونے سے انہیں فائدہ ہورہا ہے جبکہ دیگر ٹیمیں اسکا نقصان اٹھارہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹ کمنز انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ انکی جگہ ٹورنامنٹ میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیل رہی ہے جبکہ گروپ میچز کیلئے دیگر ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑرہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلے گی جبکہ میزبان ملک پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.