بھائی ہمارا کیا قصور ہے! کیوں ظلم کررہے ہو” مداح کے سوال کی ویڈیو وائرل
بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔
دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی ٹیم کے ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوا۔
پاک بھارت میچ کے دوران شائقین کرکٹ پاکستان کی تینوں شعبوں میں ناقص حکمت عملی پر نالاں نظر آئے اور شکست کا ذمہ دار پوری ٹیم کو ٹھہرایا۔
اس دوران اسٹیڈیم میں موجود ٹیم کو سپورٹ کرنیوالے ایک شائق چاچا پاکستانی نے شاہین آفریدی سے باؤنڈری لائن پر سوال کیا کہ ہمارا کیا قصور ہے، کیا ظلم کیا ہے ہم نے آپ پر! کیوں ذلیل کروارہے ہو۔