بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے اسلام آباد پہنچ گئی

0 6

بھارت کے خلاف شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس اسلام آباد پہنچ گئی۔

گرین شرٹس کا اگلا میچ 27 فروری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے تحت بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم آج اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن کرے گی جو ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان ایونٹ سے باہر ہو چکا ہے۔

آخری میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں دبئی اسٹیڈیم میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس وقت گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے اپنی جگہ پکی کی.

جب کہ نیوزی لینڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.