نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش میچ میں تماشائی نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی

0 5

چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ درمیان میدان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نامی تماشائی کا تعلق فتح جنگ اٹک سے ہے۔

عبدالقیوم ایک ہزار روپے کا ٹکٹ خرید کر میرا بخش انکلوژر میں میچ دیکھ رہا تھا جس کے بعد یاسرعرفات انکلوژر میں پہنچا اور درمیانی راستے سے جنگلہ کراس کیا۔

کرکٹ کا شوقین میچ کے دوران سیکیورٹی حصار توڑ کر جنگلہ کراس کرتے ہوئے میدان میں دوڑ آیا۔

عبد القیوم نے نیوزی لینڈ کے بلے باز لیتھم کو گلے لگایا۔ سیکیورٹی اہلکار پکڑنے کی کوشش کرتے رہے لیکن پکڑائی نہ دیا۔ کھلاڑی سے ملنے کے بعد تماشائی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے قابو کرلیا۔

تماشائی کو اسٹیڈیم سے باہر لے جاکر پوچھ گچھ کے بعد مزید جانچ پڑتال کے لیے تھانہ نیوٹان منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق تماشائی سےمزید چھان بین جاری ہے۔ واضح رہے بنگلا دیش کے خلاف میچ میں نیوزی لینڈ کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.