شکست تسلیم کرتے ہیں، ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، محمد رضوان

0 3

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھارت سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ شکست کو تسلیم کرتے ہیں، ہمیں ٹاس جیتنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

محمد رضوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی میچ وننگ اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سپر فٹ کھلاڑی ہے میں ویرات کوہلی کی اننگز کی داد دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ویرات کو آؤٹ کرنے کے لیے ہر حربے استعمال کیے مگر ہمیں کامیابی نہیں ملی، ویرات کوہلی ہمیشہ ہمارے خلاف پرفارم کرتا ہے۔

بھارت کے خلاف میچ میں ٹیم کی خراب پرفارمنس کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ مڈل آرڈر رنز کرنے میں ناکام رہا، ہمیں کم از کم 280 رنز بنانے تھے۔

بھارت کے خلاف 6 وکٹوں سے شکست پر کپتان محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اب آگے جانا مشکل لگتا ہے۔

رضوان کی اپنی پرفارمنس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر رضوان نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ سعود شکیل کے ساتھ اننگز کو آگے لے کر چلوں مگر میں اپنی غلطی سے خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ میں بہت غلطیاں کیں اور ہمیں اپنی فیلڈنگ بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.