چیمپیئنز ٹرافی؛ کیا پاکستان نے بھارت کیخلاف ون ڈے، ٹیسٹ میچ سمجھ کر کھیلا؟ کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟

0 2

بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اننگز میں 147 گیندوں پر کوئی رن اسکور نہیں کیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی اور اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں نے 161ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔

بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچ میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی اپروچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور وہ سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹیں بھی گنواتے رہے اور ڈاٹ بالز بھی کھیلتے رہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے باز 147 گیندوں یعنی تقریباً 25 اوورز میں کوئی رن نہ بناسکے۔

قبل میچ کے پہلے 6 اوورزمیں 28 ڈاٹ بال کھیل ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ برابر کردیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستانی بیٹرز نے 6 اوورز میں 28ڈاٹ بالز کھیلی تھیں، یوں بھارت کے خلاف میچ میں چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ اوورز میں زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے کا اپنا ہی ریکارڈ برابر کیا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 241 رنز بناسکی اور بھارت بآسانی 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.