قذافی اسٹیڈیم میں بھارتی قومی ترانہ بجنے پر محسن نقوی نے کیا کہا؟ جانیے

0 2

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ رات دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیم کے پریکٹس سیشن کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی تیاریاں بہت اچھی ہیں، اور بھارت کے خلاف بڑے میچ میں گرین شرٹس سرپرائز دے گی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاک بھارت ٹاکرا اگر پاکستان میں ہوتا تو کیسا محسوس ہوتا، اس پر پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آپ یہ سوال بھارت سے کریں کہ اگر وہ یہ میچ لاہور میں کھیلتے تو کیسا محسوس کرتے۔

صحافیوں نے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین میچ کے دران بھارتی قومی ترانہ بجنے پر سوال کیا تو محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ آئی سی سی کی ذمہ داری ہے ہم نے تو آج بھی بھارت کے ماہی گیروں کو رہا کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.