کن دو ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ہو؟ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی پسند بتا دی

0 4

بھارتی کرکٹرز نے چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو نا چاہیے ۔

بھارتی آل راؤنڈر اکثر پٹیل کہتے ہیں کہ پاک بھارت فائنل ہوجائے تو سب ہی کو بہت مزہ آئے گا، شائقین بھی ایسے فائنل سے خوب لطف اندوز ہوں گے۔

بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی نے کہا کہ اگر فائنل دلچسپ بنانا ہے تو مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہونا چاہیے، لیکن لگ رہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بولے کہ کوئی بھی ٹیم فائنل میں آجائے بس بھارتی ٹیم بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.