ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری، کبڈی کے لہو گرما دینے والے مقابلے

0 7

ہارس اینڈ کیٹل شو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری، جیلانی پارک میں پھولوں کی بہار آگئی۔

ثقافتی میلے میں پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے لہو گرما دینے والے مقابلے ہوئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور واپڈا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، پہلوانوں کی زور آزمائی میں واپڈا نے ایچ ای سی کو شکست دے دی۔

جیلانی پارک 50 ہزار سے زائد گملوں سے سج گیا، انڈین ڈیلیا، میری گولڈ، سٹاک، رینن گولس، گل داؤدی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، رنگ برنگے پھولوں اور دیدہ زیب لائٹس نے ماحول کو چار چاند لگا دیئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.