چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم جاری کردیا

0 10

کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ ہوگا، اس کے لیے سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کردی ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق 19فروری کوپاک فضائیہ کے طیارے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے، اس دوران کراچی ائیرپورٹ آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کردی گئی ہے۔

فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ائیرکوریڈور بند ہوگا جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنےکی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن نے ائیرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.