کے ایل راہول ٹیم بس میں ہوٹل کیوں نہ گئے, اختلافات؟

0 8

بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔

تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو چونکا دیا، وہ تقریباً 20 منٹ بعد ائیرپورٹ سے باہر نکلے اور ایک علیحدہ کار میں ہوٹل روانہ ہوئے۔

روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیم بس میں کے ایل راہول انتظار کرتے ہوئے اور سپورٹ اسٹاف ممبر کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے ساتھ کھیلے گی، بعدازاں روایتی حریف پاکستان کیساتھ ہائی وولٹیج مقابلہ 23 فروری کو شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.