جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے، شاہین آفریدی

0 7

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ سیریز کا مقصد چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تیاری کرنا ہے،جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر بہت خوشی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ’ مکس زون ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میری انگلی بالکل ٹھیک ہے،ایکسرے کرایا ہے، کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہو جائے گی، مجھے معلوم ہے کہ بولنگ کے دوران میرےآخری اوور اچھے نہیں ہورہے۔

جنوبی افریقی بیٹر میتھیوز کے ساتھ بحث کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دوران میچ میتھیو سے میدان میں گرما گرمی ہو گئی تھی ،اب ہم اچھے دوست ہیں، پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا، میں نے اسے وکٹ لینے کے لیے تنگ کیا تھا ،بعد میں اس نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا،جس کے بعد ہم دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور سخت الفاظ کا تبادلہ بھی ہوا۔

فاسٹ باؤلر نے کہا کہ گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، کھیل میں اکثر ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں تاہم میچ کے بعد میتھیو اور میری ملاقات ہوئی اور ہم نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور اچھے دوست بن گئے، یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے، منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.