پاکستان فٹبال فیڈریشن کا ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان

0 3

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مہلت کا انتظار کیے بغیر ہی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کا اعلان کردیا، اے ایف سی نے فیفا معطلی کی وجہ سے پاکستان کو چار مارچ تک کی مہلت دی تھی۔

اے ایف سی نے اپنے خط میں تحریر کیا تھا کہ اگر چار مارچ تک معطلی ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو ٹورنامنٹ سے دستبردار تصور کیا جائے گا۔

تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی کا خط ملتے ہی کوالیفائرز نہ کھیلنے کا اعلان کیا، پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل راؤنڈ نہیں کھیل پائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.