کون سی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی؟ شعیب اختر نے بتادیا

0 5

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے چیمپئینز ٹرافی کی اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے بڑے ممالک کو نکال باہر کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں میں حیران کُن طور پر افغانستان کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں پختگی کا مظاہرہ کیا اور بلےبازوں نے صبر دیکھایا تو وہ بہتر نتائج دیکر بڑی ٹیموں کو دھچکا دے سکتے ہیں۔

شعیب اختر نے فائنل کیلئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو فیورٹ قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ اگر ٹورنامنٹ میں پاکستان نے ابتدائی میچز میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کو شکست دی تو وہ آدھا ایونٹ جیت جائیں گے، پھر انہیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان 23 فروری کو بھارت کو شکست دے گا۔

چیمپئینز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی اَپ گریڈیشن پر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ٹیم کی سلیکشن پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ میزبان پاکستان اپنی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی مہم کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا، بعدازاں انہیں 23 فروری کو دبئی میں روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.