چیمپئینز ٹرافی؛ کمنز کی انجری! آسٹریلیا نے نئے کپتان کی تلاش شروع کردی

0 5

پاکستان اور بھارت کے بعد آسٹریلیا کو بھی کپتان کی انجری کی صورت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور تاحال بالنگ شروع نہیں کی ہے، انکی غیر موجودگی میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کے فرائض نبھارہے ہیں۔

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی انجری پر انکے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شامل ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا ہے جبکہ کپتانی کے معاملے پر ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کی ہے۔

اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے ابھی بولنگ کا آغاز نہیں کیا ہے، ان کی انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہوگی، آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

آسٹریلوی ون ڈے اسکواڈ جمعرات کو دورۂ سری لنکا کیلئے روانہ ہوگا، پیٹ کمنز اسکواڈ کے ہمراہ سری لنکا نہیں جائیں گے۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اور بھارت کو جسپریت بمراہ کی انجریز کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے، تینوں ٹیموں نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ سے قبل تشویش میں ڈال دیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.