وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد
چترال کے علاقے وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے باہمی اشتراک سے بمبوریت کا انعقاد کیا گیا، وادی کیلاش میں منعقدہ روایتی کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اور سیاحوں نے شرکت کی۔
ان کھیلوں میں علاقائی کھیلوں پر مشتمل مقابلے منعقد ہوئے جن میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ کے مقابلے شامل تھے، ان مقابلوں میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال اس نوعیت کے سپورٹس فیسٹولز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کے لئے چترال کے مختلف علاقوں سے نوجوان کھلاڑی بھرپور تیاری کر کے آتے ہیں۔