سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے قبل سندھ کے صوبائی وزیر برائے کھیل نے متنازع بیان دیکر سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹ لی۔
سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کا وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر سردار محمد بخش مہر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کرکٹرز کو میرٹ کی بنیاد پر حق نہ ملنے پر اپنا کرکٹ بورڈ بنانے کی دھمکی دی، کرکٹ پنجاب سے کے پی کے تک نہیں بلکہ سندھ میں بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم تک جانے والے سندھ کے کرکٹرز ڈک آؤٹ میں ہی بیٹھے رہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کا شایان شان طریقے سے استقبال کریں گے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر فینز نے صوبائی وزیر کھیل کے بیان کو سیاسی ہتھکنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوائنٹس اسکورنگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔