اسپنر سے میچ جیتنے لگے تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے”

0 2

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

محمد آصف نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

لیجنڈری کرکٹر کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہوم گراؤنڈز پر پاکستانی ٹیم اسپنرز کے ذریعے میچ جیتنے لگی تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے۔

محمد آصف کی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انکے اندازِ گفتگو سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ نشے کی حالت میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.