چیمپئینز ٹرافی؛ کون ہوگا اِن کون آؤٹ فیصلہ آج ہوگا

0 2

سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی مکمل کرلی تھی تاہم چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری کے بعد اسکواڈ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

انجری کے باعث نوجوان اوپنر صائم ایوب کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے، جو سہ ملکی اسکواڈ میں گرین شرٹس کیلئے اوپن کریں گے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے میزبان ملک پاکستان نے تاحال اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، سعود شکیل، بابراعظم، محمدرضوان، طیب طاہر، کامران غلام، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، ابرار احمد، عامر جمال، محمد حسنین، عثمان خان کی شمولیت یقینی ہے۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں جارح مزاج بلےبازی کا مظاہرہ کرنیوالے خوشدل شاہ کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے جبکہ عثمان خان اور عبداللہ شفیق کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے درمیان تین ملکی سیریز 8 فروری سے شیڈول ہے، بعدازاں 19 فروری سے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.