وزیراعظم سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کی ملاقات، 25 لاکھ کا انعامی چیک دیا
وزیراعظم شہبازشریف سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے محمد آصف کو سری لنکا میں سارک اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی اور 25 لاکھ روپےکا انعامی چیک بھی پیش کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اسنوکرکی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، حکومت کھلاڑیوں کوسہولتوں کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں ملک وقوم کانام روشن کررہےہیں۔ اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہناتھاکہ حکومتی سر پرستی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم نے میری پذیرائی کی۔