ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل،ملائیشیا کے بولر سیزول عزت کا بولنگ کا نیا ریکارڈ
سیزول عزت نے چین کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں
کوالالمپور (شوریٰ نیوز) ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل،ملائیشیا کے بولر سیزول عزت کا بولنگ کا نیا ریکارڈ ،سیزول عزت نے چین کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں لیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے ایشیا ریجنل کوالیفائر بی ٹورنامنٹ میں ملائیشیا کے میڈم پیس بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بھی بولر کی جانب سے ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنا دیا۔کوالالمپور میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں بدھ کو ملائیشیا کے بولر سیزرول عزت نے چین کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 8 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ملائیشین بولر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں7 وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بیسٹ بولنگ فیگر کا ریکارڈ نائیجیریا کے پی آہو کے پاس تھا۔جنہوں نے 2021 میں سیرا لیون کے خلاف 3.4 اوورز میں 5 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ عزت کے ریکارڈ سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر 12 بولرز6 وکٹیں لے چکے ہیں۔ سیزرول عزت کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے چین کی پوری ٹیم 12ویں اوور میں صرف 23 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملائیشیا نے 24 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شاندار بولنگ کرنے پر سیزرول عزت کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔