کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کے 4 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پویلین لوٹ گئے

دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق 108 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں

0 79

کولمبو(شوریٰ نیوز)کولمبو ٹیسٹ، پاکستان کے 4 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف پویلین لوٹ گئے ،دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق 108 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں،پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنالیے جبکہ آئی لینڈرز کے خلاف 231 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 178 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عبداللہ شفیق نے سیچری اسکور کی، وہ 190 جبکہ آغا سلمان 28 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں تاہم کپتان بابراعظم 39 جبکہ سعود شکیل 57 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد 14 رنز بناکر ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے اسھیتا فرنینڈو نے 3 جبکہ پرباتھ جے سوریا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.