فیفا ویمنز ورلڈ کپ، کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے

پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نائیجیریا ،دوسرے میں امریکا اور نیدرلینڈز کے میچ ہوں گے

0 47

برسبین(شوریٰ نیوز)فیفا ویمنز ورلڈ کپ، کل مزید تین میچ کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نائیجیریا ،دوسرے میں امریکا اور نیدرلینڈز کے میچ ہوں گے،فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام ویمنز ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن میں کل(جمعرات کو) مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا ۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا اور نائیجیریا ،دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن امریکا اور نیدرلینڈز جبکہ تیسرے میچ میں پرتگال اور ویتنام کی خواتین ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی فٹبال ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔جمعرات کو پہلے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور نائیجیریا کی ٹیمیں لینگ پارک، برسبین کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی ، دوسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں دفاعی چیمپئن امریکا اور نیدرلینڈز کے درمیان ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں بھی گروپ ای کی ٹیمیں پرتگال اور ویتنام مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ نیوزی لینڈ میں وائیکاٹو سٹیڈیم، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ 5 اگست سے شروع ہو گا جبکہ فائنل 20 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.