لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور ملے گا”

0 3

پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال سے پاکستان میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا جواب بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی میزبانی کے دوران دیا جائے گا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ جرسی پر پاکستان کا لوگو لگوانے، کپتان روہت شرما کا کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے نہ بھیجنے کے فیصلے پر خاموش رہنا چاہیے، مجھے لگتا ہے ‘خاموشی’ بہترین جواب ہوگا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ”پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھارت کے فیصلوں کی پرواہ نہیں ہے، وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، کیا نہیں، اگر وہ ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض ہے تو نہ چھاپیں، اگر روہت شرما افتتاحی تقریب میں نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں! البتہ ای میل کے ذریعے پی سی بی اپنا احتجاج ریکارڈ کروادے”۔

باسط علی نے کہا کہ ”پاکستان کو بھی اگلے ٹی20 ورلڈکپ 2026 کے دوران بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہیے جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا 2026 میں مشترکہ طور پر کریں گے”۔

انکا کہنا تھا کہ ”پاکستان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، اس سے عالمی کرکٹ اور جے شاہ کو نقصان پہنچے گا، پاکستان اپنی جرسی پر بھارت کا نام چھاپنے سے انکار کرسکتا ہے، ہمارا کپتان بھی وہاں نہیں جائے گا رکھ لیں آپ کیپٹنز میٹ!۔”

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور بی سی سی آئی کو معلوم ہونا چاہیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اتنا کمزور نہیں کہ آپ کو جواب نہ دے سکے، البتہ دونوں ممالک کا رویہ کرکٹ کو بری طرح متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

بھارت نے آخری بار ایشیاکپ کیلئے 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ 2023 ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان نے ہندوستانی سرزمین کا رخ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.