پہلا ٹیسٹ؛ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 54 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین روانہ

0 2

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 54 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے تیسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل بغیر کسی رنز کا اضافہ کیے وکٹ گنوابیٹھے جبکہ کامران غلام 27 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 2، نعمان علی 9، آغا سلمان 14، ساجد خان 5 اور خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جومل واریکن نے 7 اور گڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کا آغاز ایک مرتبہ پھر مایوس کُن رہا، کپتان کریگ براتھویٹ 12، میکائل لوئس 13، کیسی کارٹی 6، کیویم ہوج صفر اور جسٹن گریوز 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے ایک شکار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.