ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی

پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف ازبکستان میں کھیلیں گے

0 61

تاشقند(شوریٰ نیوز)ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی،پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف ازبکستان میں کھیلیں گے، ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست دے دی۔ازبکستان کے شہر تاشقند میں شروع ہونے والی ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے چائنیز تائپے کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔تمام کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے چائنیز تائپے کو 0-3 سے ہرادیا، پاکستان نے پہلا گیم 15-25 سے جیتا، دوسرا 18-25 اور تیسرا گیم 16-25 سے جیت کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔پاکستان جونیئرز اپنا اگلا میچ پیر کو منگولیا کے خلاف کھیلیں گے۔واضح رہے کہ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں 12 ٹیمیں شریک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.