جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا، اہم فاسٹ بولر انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

0 2

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر اینریخ نوکیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق اینریخ نوکیا کمر کی انجری کے باعث اگلے ماہ ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے۔

اینریخ نوکیا جنوبی افریقا کے چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل تھے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق پیر کو اینرخ نوکیا کا اسکین کرانے کا بعد ان کی انجری کا اندازہ ہوا۔ فاسٹ بولر کے ٹورنامنٹ تک ری کور کرنے کی توقع نہیں ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کا کہنا ہے کہ متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.