آسٹریلین اوپن: نک کرگوئس پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر
آسٹریلیا کے نک کرگوئس آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راونڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ایونٹ کے پہلے مرحلے میں نک کرگوئس کو برطانیہ کے جیکب فیرنلے نے 6-7، 6-3 اور 7-6 سے شکست دے دی۔
دوسری طرف فرنچ پلیئر بینجمن بوزی نے بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن کو 6-1، 6-2 اور 7-6 سے ہرادیا، امریکا کے ٹومی پال نے آسٹریلیا کے کرسٹو فراو کونیل کو 5 سیٹس کے میچ میں 3-2 سے مات دی۔
میلبرن میں ویمن سنگلز میں جاپان کی ناومی اوساکا نے پہلے مرحلے میں کامیابی اپنے نام کرلی، انہوں نے فرانس کی کیرولائن گارشیا کو 6-3، 3-6 اور 6-3 سے شکست دی۔