پنجاب کابینہ نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا

0 2

پنجاب کابینہ نے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 22 واں اجلاس ہوا جس میں ایجنڈا پوائنٹ زیر بحث لائے گئے۔

کابینہ نے ای وہیکلزچارجنگ اسٹیشن قائم کرنےکےلیے پالیسی طلب کرلی اور قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ 2022 میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا اور اب نیشنل بینک کرکٹ ارینا بن گیا ہے۔

اسٹیڈیم کی تاریخ کیا تھی؟
قذافی اسٹیڈیم 1959 میں بنا تھا جس کا نام ‘لاہور اسٹیڈیم’ رکھا گیا تھا، بعدازاں 1974 میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے لاہور میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار ملنے کے حق میں تقریر کی جس کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس اسٹیڈیم کا نام لیبیا کے صدر کے نام پر ‘قذافی’ رکھ دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.