ایمرجنگ ایشیاکپ، پاکستان اور بھارت کا فائنل کل ہو گا
میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کولمبو میںشروع ہوگا
کولمبو (شوریٰ نیوز)ایمرجنگ ایشیاکپ، پاکستان اور بھارت کا فائنل کل ہو گا ،میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کولمبو میںشروع ہوگا،اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ کے فائنل میں پاکستان کل بھارت کے مدمقابل آئے گا۔کولمبو کرکٹ اسیٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو پہلے سیمی فائنل میں 60 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 51 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو کولمبو کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ایک بجےشروع ہوگا۔