صائم ایوب کے ٹخنےکا لندن کےکلینک میں دوسرا چیک اپ، ڈاکٹروں نےکیا بتایا؟

0 2

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب کے ٹخنےکا لندن کےکلینک میں دوسرا چیک اپ ہوگیا، صائم کا سینٹرل لندن میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن سے اپائنمنٹ طے تھا۔

صائم ایوب اپنے ٹخنے کی چوٹ کا معائنہ کرانے سینٹرل لندن کے کلینک پہنچے، صائم ایوب کے ہمراہ کوچ اظہر محمود بھی تھے۔ صائم ایوب کا گزشتہ روز بھی سینٹرل لندن کے ایک کلینک میں معائنہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر صائم ایوب نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے آئے ہیں، ڈاکٹروں نے بتایا ہےکہ ٹخنہ اسٹیبل ہے اور ٹانگ پر ہلکا وزن ڈال سکتا ہوں، میڈیکل پینل مزید معاملات کا فیصلہ کرے گا۔

اظہر محمود کا کہنا تھا کہ صائم کے علاج کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے، معائنے کی رپورٹ جلد سامنے آجائےگی، سرجری کا فیصلہ میڈیکل پینل کرےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.