پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

0 2

پاکستان کے محمد آصف سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

کولمبو میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔

نسیم اختر نے ساتویں فریم میں 102کا سنچری بریک بھی کھیلا لیکن وہ تجربہ کار محمد آصف کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی۔

سارک اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل محمد آصف اور طحٰہ عشرت کے درمیان کھیلا جائےگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.