دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا آئندہ ماہ ابوظہبی میں انعقاد، تیاریاں عروج پر

0 2

دو بین الاقوامی سائیکلنگ ایونٹس کا آئندہ ماہ ابوظہبی میں انعقاد ہوگا۔

امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست فروری 2025 میں دو اہم سائیکلنگ ایونٹس کی میزبانی کرے گی جن میں ’’یو اے ای ٹوور ویمن‘‘ اور ’’یو اے ای ٹوور‘‘ شامل ہیں، یو اے ای ٹوور ویمن 6 تا 9 فروری جبکہ یو اے ای ٹوور 17 سے 23 فروری تک منعقد ہوگا۔

دونوں بین الاقوامی مقابلے دنیا کے بہترین خواتین اور مرد سائیکلسٹس کی شرکت کے ساتھ دلچسپ اور چیلنجنگ مقابلے پیش کریں گے، یو اے ای ٹور ویمن کا تیسرا ایڈیشن جو کہ مشرق وسطیٰ میں یو سی آئی ورلڈ ٹوور سیریز کی واحد بین الاقوامی سائیکلنگ ریس ہے، یہ چار مراحل پر مشتمل ہوگی۔

یہ ریس ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے علاوہ دبئی کے علاقوں میں بھی ہوگی، ایونٹ خطے میں خواتین کی سائیکلنگ کے تیزی سے بڑھتے رجحان کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے جس میں کئی بین الاقوامی خواتین ٹیموں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔

اس کا مقصد عالمی سطح پر خواتین کے کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کے لئے یو اے ای کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے، یو اے ای ٹوور کا ساتواں ایڈیشن، جو کہ مشرق وسطیٰ میں یو سی آئی ورلڈ ٹوور سیریز کی واحد بین الاقوامی سائیکلنگ ریس ہے 17 تا 23 فروری منعقد ہوگی۔

یہ ریس سات مختلف مراحل پر مشتمل ہوگی جن میں پہاڑی، صحرائی اور شہری راستے شامل ہیں جو یو اے ای کی جغرافیائی اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.