پی ایس ایل10؛ ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان

0 8

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ڈرافٹ کی تاریخ و مقام جلد تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 جنوری کو ممکنہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) حکام نے نئی تاریخ پر غور و خوض شروع کردیا ہے۔

بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران حکام کے حضور میں اوپن ائیر میں ڈرافٹ تقریب رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ڈرافٹ تقریب کی تاریخ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سربراہ کی مشاورت سے ہوگا۔

قبل ازیں لاجسٹک چیلنجز کے پیش نظر تقریب گوادر کے بجائے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب بارش کو دیکھتے ہوئے ممکنہ تاریخ بھی تبدیل ہوسکتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.