سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز

0 6

سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کیا ہے، محمد آصف اور نسیم اختر نے ایونٹ کے پہلے روز کامیابیاں سمیٹیں۔

پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے پہلے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے،انہوں نے پہلے میچ میں سری لنکا کے موروگیسو پرتاپ کو 0-4 سے ہرایا۔

دوسرے میچ میں محمد آصف نے بنگلا دیش کے محمد نظام الدین کو 1-4 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ نسیم اختر نے افتتاحی روز سری لنکا کے سوشانتا بوتیجو کو بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے شکست دی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.