کرنل (ر) ناصر اعجاز پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نئے صدر مقرر

0 7

خالد محمود پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی صدارت سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور کرنل (ر) ناصر اعجاز تونگ کو نیا صدر مقرر کردیا گیا۔

خالد محمود صدر کے عہدے پر دو ٹرم مکمل کرنےکے بعد عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔

خیال رہےکہ پاکستان اسپورٹس پالیسی کے تحت کوئی فرد ایک عہدے پر زیادہ سے زیادہ دو ٹرمز کے لیے رہ سکتا ہے۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کرنل (ر) ناصر اعجاز تونگ کو نیا صدر مقرر کردیا ہے۔

کرنل (ر) ناصر اعجاز تونگ اس سے قبل پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر تھے۔

کرنل (ر) ناصر کی جگہ میجر عرفان یونس کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا نیا سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

کیپٹن (ر) محمد کامران نائب صدر اور اسکوارڈن لیڈر محسن علی چوہدری ایسوسی ایٹ سیکرٹری جنرل مقرر کیےگئے ہیں۔

عابدہ چنگیز کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.