رانی پورکمسن ملازمہ ہلاکت کیس: انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمہ پھر سیشن کورٹ بھیج دیا

0 4

رانی پور میں تشدد سےکمسن ملازمہ کی ہلاکت کا کیس ایک بار پھر سیشن کورٹ خیرپور منتقل کر دیا گیا۔

‎رانی پور میں پیرکی حویلی میں تشدد سےکمسن ملازمہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں ملزمان اسد شاہ، حنا شاہ، فیاض شاہ اور امتیاز کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننےکے بعد کیس دوبارہ سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پہلے بھی والدین کی جانب سے ملزمان کے بےگناہ ہونے کے بیان حلفی اور گواہوں کے بیانات بدلنےکے بعد مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے مقدمہ سیشن کورٹ منتقل کیا تھا تاہم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ کو سفارش کی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا۔

خیال رہےکہ اگست 2023 میں پیر اسد شاہ کی حویلی میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد بھی ثابت ہوا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.