وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردو ں کو ختم کرنے کا وقت آچکا ہے۔
کا نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بنائی گئی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھس بیٹھیے خاص طور پر خیبرپختونخوا میں موجود ہیں، دشمن مذموم مقاصد کے لیے گھات لگائے بیٹھا ہے، پاکستان سے باہر ایجنٹ بیٹھے ہیں، دوست نما دشمن باہر بیٹھے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا دوست نما دشمن پاکستان کے خلاف کمپین چلارہے ہیں، یہ بہت بڑا خطرہ ہے، اسلام آباد پر یلغار چڑھائی ہوئی، سوشل میڈیا پر جھوٹ کا طوفان اٹھایا گیا، ڈیجیٹل محاذ پرپاکستان کے خلاف زہراگلا جا رہا ہے، سوشل میڈیا پر حقائق کو مسخ کرکے پروپیگنڈا کیاجاتا ہے، ڈیجیٹل دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں، سرحدپارسے ہونے والی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دیاہے اور دیں گے، پاکستان کے اندردشمنوں کے سہولت کار موجود ہیں، دشمن کے سہولت کارپاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دشمن ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کارروائیوں میں مصروف ہے، ہمیں معلوم ہے کہ ملک دشمنوں کو کون کون سے ممالک سہولت فراہم کر رہے ہیں لیکن ہمارا قومی مفاد سپریم ہے، صوبوں کے ساتھ مل کرامن امان کی صورت حال کوبہتربنایا جائے گا۔