اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2024 میں کیے گئے فیصلوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2024 میں 10 ہزار 571 مقدمات کے فیصلے کیے، چیف جسٹس عامر فاروق نے سب سے زیادہ 2 ہزار 525 مقدمات کے فیصلے سنائے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے 1616 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 1490 مقدمات کے فیصلے کیے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سال بھر میں 1021 مقدمات کے فیصلے سنائے جبکہ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 2024 میں 925 مقدمات نمٹائے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے 964 مقدمات کے فیصلے سنائے، جسٹس ارباب محمد طاہر نے 1195 اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سال بھر میں 835 مقدمات کے فیصلے سنائے۔