نیشنل ایکشن پلان کمیٹی کا اجلاس، اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت

0 8

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز کے نتائج پر غور کیا گیا، اجلاس میں پاک افغان سرحدی امور اور خوارجیوں کیخلاف آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گزشتہ روز ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نے دوبارہ سر اٹھایا ہے، اسے کچلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، سب کو اکٹھے ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی کابینہ، وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی تھی، اجلاس میں خصوصی اقتصادی زونز کی اصلاحات کے لیے ایکشن پلان کی منظوری دی گئی، ایکشن پلان کا مقصد پاکستان کے صنعتی منظر نامے کو نئے سرے سے بحال کرنا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.