خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل بن گیا، گزشتہ 8 ماہ سے لائسنس بنوانے والے دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
خیبرپختونخوا میں لائسنس کے لیے درکار کارڈز ختم ہونے سے لائسنس جاری کرنے کا سلسلہ تعطل کا شکار ہوگیا ، بھاری فیس جمع کرانے کے باوجود لائسنس نہ ملنے پر شہری پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی غفلت کے باعث 80 ہزار لائسنس کا اجراء زیر التوا ہے، زیر التوا ہزاروں لائسنس کی چھپائی پر کئی مہینے کا وقت لگے ۔
دوسری جانب سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود یونس کا کہنا ہے کہ کارڈز موصول ہوگئے ہیں جلد لائسنس کا اجراء کیا جائے گا، کئی مسائل درپیش تھےاس لئے تاخیر ہوئی، آئندہ چند روز تک لائسنس جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔