بلوچستان کے پاک افغان شمال سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

0 9

بلوچستان کے پاک افغان شمال سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے اور ندی نالے زیرآب آگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے چمن میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی اور کئی علاقوں میں لائنیں ٹرپ کر گئیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر اگلے 24 گھنٹے کی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

دوسری جانب چترال شہر اور لواری ٹنل کے قریب 6 انچ برف پڑی جبکہ خیبر پختونخوا میں وادی کاغان، ناران، شوگران اور کالام برف سے ڈھک گئے۔

سوات کے شہر مینگورہ میں بھی بارش سے سردی بڑھ گئی جبکہ آزاد کشمیر مظفر آباد میں ہلکی بارش ہوئی ، وادی لیپہ اور وادی نیلم میں برف باری ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.