عمران خان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے

0 154

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تحریک انصاف رہنما بابر اعوان کے ذریعے دائر کی گئی آرٹیکل 184 (3) کی آئینی درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپنی جماعت کو چھوڑنے اور پیسے لے کر فلور کراسنگ کرنے والے ارکان آئین کی خلاف ورزی کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.