نوشہرہ: کارخانے میں مشین نصب کرتے ہوئے غیر ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر چل بسا

0 4

خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع نوشہرہ میں کام کے دوران غیر ملکی انجینئر حادثے کا شکار ہوکر چل بسا۔

ڈی ایس پی زاہد عالم خان کے مطابق نوشہرہ کے علاقے مصری بانڈہ میں غیرملکی انجینئر مشین نصب کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر زخمی ہوا تھا، غیر ملکی انجینئرکو قاضی حسین احمداسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پیش آئے حادثے کے حوالے سے ڈی پی او اظہر خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی انجینئر کی ہلاکت کی تفصیلی رپورٹ سفارت خانے، وزارت داخلہ، وفاقی حکومت اور تمام متعلقہ اداروں کو بھجوادی گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.