پی ٹی آئی کی بے صبری دیکھیں ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے: وزیردفاع

0 4

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی بے صبری دیکھیں، یہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں تقریباً 34 سال ہوگئے ہیں اگر لیڈرشپ نے اجازت دی تو سیاست کو ضرور خیرباد کہہ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کے خلاف نہیں ہوں، میں بار بار پوچھ رہا ہوں کہ جو شخص ہم سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تھا اس کو اب کیا ہوا ہے؟ اس شخص میں یہ تبدیلی کس طرح آئی ؟ یہ مکمل یوٹرن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے پی ٹی آئی میں سنجیدگی کی کمی نظر آرہی ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، میں 100 فیصد مذاکرات کے حق میں ہوں، ان کی بے صبری دیکھیں، پی ٹی آئی ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہے، میں نہیں کہہ رہا کہ مذاکرات نہ کریں لیکن محتاط ضرور رہنا چاہیے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی آج بھی لگی ہوئی ہے لوگ باہر سے پیسے نہ بھیجیں، بیرون ملک پاکستانی اپنے وطن پیسے بھیجتے ہیں، میرے لیے یا پی ٹی آئی کیلئے نہیں بھیجتے، بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ والی بات سے بھی پیچھے ہٹے ہیں، دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی کے دو مطالبات پر کیا ہوتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ صیہونی ریاست کے زیادہ زیر اثر تھی، ہمیں اپنے دفاع کا مکمل حق ہے، ایٹمی اور میزائل پروگرام پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.