بیرونی دباؤ پر یقین نہیں، عوامی طاقت کے سہارے عمران خان کی رہائی ہوگی: علی امین

0 4

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے، عوامی طاقت کے سہارے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی حکومت سے مذاکرات سے متعلق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ میں بالکل مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہوں گا، بانی پی ٹی آئی جو کر رہے ہیں پاکستان کی خاطر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خاطر ہی فارم 47 کی حکومت کے ساتھ بیٹھے پر رضامندی کا اظہار کیا، پاکستان کےمستقبل کے حالات کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے اپنی ذات کے بجائے پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی، عوامی طاقت کے سہارے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوگی، بیرونی دباؤ پر یقین نہیں رکھتے ہمیں صرف اللہ کی ذات پر یقین ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ اتنی بڑی جماعت کیلئے بیرونی طاقت یا بیرونی بیانیے کی ضرورت نہیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 2 جنوری کو طلب کرلیا۔ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ رکھے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.